چین میں روا ں سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران زراعت کے شعبہ نے مسلسل ترقی کی ہے۔چینی وزارت برائے زراعت اوردیہی امور کے اعلی عہدیدار Wei Baigangنے کہاہے کہ رواں سا ل کے دوران اب تک ملک کی بنیادی صنعت کی مجموعی مالیت 4.3کھرب چینی یوآن رہی،جس میں سالانہ 2.9 فی صد اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قابل تصرف آمدنی 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 11،622 یوآن سالانہ ہوگئی ہے جبکہ شرح نمو پہلے چھ مہینوں میں 6.6 فیصد اضافے سے کم تھی.
