سونے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت اس اضافے کے بعد فی تولہ 87 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 17 ہوگئی ہے۔دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 156 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.90 روپے میں فروخت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں