اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں29 اکتوبر تک توسیع

لاہور (نیوز ڈیسک )سیشن کورٹ نے اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں29 اکتوبر تک توسیع کردی،عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،محسن عباس کے وکیل نے عدالت سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی،عدالت نے محسن عباس کی ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا۔واضح رہے کہ محسن عباس پر ان کی اہلیہ نے جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں