مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجائے،امریکی ارکان کانگریس کا بھارتی سفیر کو خط

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ارکان کانگریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجائے،مقبوضہ کشمیرمیں فون اورانٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟5اگست سے اب تک کتنے کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ارکان کانگریس نے بھارتی سفیرکوخط لکھا ہے جس میں امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجائے،مقبوضہ کشمیرمیں فون اورانٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟5اگست سے اب تک کتنے کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گرفتارکشمیری بچوں کی تعدادسے متعلق آگاہ کیاجائے،ارکان کانگریس نے سوال کیا ہے کہ صحافیوں کومقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کرفیوکی پابندی اورنرمی کے بارے میں آگاہ کیاجائے، کیابھارتی حکومت امریکی ارکان کانگریس کووادی جانے کی اجازت دےگی؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں