پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے ابھی اپلائی نہیں کیا: مصباح الحق

مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فٹنس کیمپ کے کمانڈنٹ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں، ابھی انہوں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کےلئے اپلائی نہیں کیا ہے اور تمام تر توجہ کیمپ پر ہے ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصدکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانا اور اچھے کھلاڑیوں کو پک کرنا ہے جب کہ کپتان کے بارے میں فیصلے کا اختیار صرف بورڈ کے پاس ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں