0

300روسی فوجی شام پہنچ گئے

ماسکو (نیوز ڈیسک )روس نے شام میں ترکی سے منسلک سرحد میں نگرانی کیلئے 300 ملٹری پولیس پہنچا دیئے جو شہریوں کی سیکیورٹی کیساتھ ساتھ کرد جنگجووں کو 30 کلومیٹر کا علاقہ خالی کرنے میں بھی تعاون کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی اور شام کی سرحد میں تنازع کی جگہ پر نگرانی کیلئے 300 اہلکار پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو روس کے چیچنیا کے خطے سے شام بھیجا گیا ہے جو عوام کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے اور سرحد سے 30 کلومیٹر کے علاقے سے واپسی میں کرد فورسز سے کی مدد کریں گے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق اس عمل کو مکمل کرنے کیلئے ملٹری پولیس کیساتھ ساتھ 20 سے زائد فوجی گاڑیاں بھی شام بھیجی جاچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں