0

پی سی بی نےپی ایس ایل کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹگری کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان کرکٹ بور ڈ نے پی ایس ایل فائیو کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا۔شاہین شاہ آفریدی، سہیل تنویر، عماد وسیم اور محمد نواز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی مل گئی ہے ۔قومی ٹی ٹوینٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سہیل تنویر ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے ہیں ۔بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، کامران اکمل، محمد عامر، محمد عرفان، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض بھی ٹاپ کیٹیگری میں ہیں۔احمد شہزاد، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد اور احمد اکمل کی کیٹیگری اب پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور ایہ اب ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔آصف علی، جنید خان، یاسر شاہ اور عثمان شنواری بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ پچھلے سیزن میں اسلام آباد کے کپتان نامزد ہونے والے محمد سمیع ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں