بل گیٹس کا عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل بل گیٹسنےوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک و شبہات نکالنا انتہائی ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں