0

سی پی سی مرکزی کمیٹی کا اجلاس اٹھائیس سے اکتیس اکتوبر تک منعقد ہوگا

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس اٹھائیس سے اکتیس اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی بہتری اور قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کے تجدید کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ اجلاس چین میں اصلاحات و کھلے پن کو گہرائی تک لے جانے کے کلیدی وقت پر منعقد ہو رہا ہے۔ مذکورہ امور چینی کمیونسٹ پارٹی کے انیسویں قومی کانگریس میں طے کردہ آئندہ تیس سالوں میں چین کے “دو مرحلوں” پر مشتمل حکمت عملی پر عمل درآمد کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چوبیس تاریخ کو ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی بہتری، ملکی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کے تجدید کو آگے بڑھانے کے لئے ہدف یہ ہے کہ چینی کمیونست پارٹی کے قیام کی سویں سالگرہ کے موقع پر مختلف نظام کو مضبوط بنانے میں نمایاں پیش رفت ملے۔

دو ہزار پینتیس تک مختلف نظام مزید بہتر ہوں گے اور قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کے تجدید کو بنیادی طور پر عمل میں لایا جائے گا۔ اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سویں سالگرہ تک قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کے تجدید کے عمل کو مکمل کیا جائے گا جس سے چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم مزید پختہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں