0

Daraz.pk پر لانچ ہونے والا TECNO Camon 12 Air تیس منٹ میں فروخت، سٹاک آؤٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) TECNO Mobile کی جانب سے بجٹ کیٹیگری اور متوسط آ مدنی والے صارفین کے لئے لانچ کیا جانے والا موبائل فون Camon 12 Air آن لائن ویب سائٹ Daraz.pk ہر پہلے تیس منٹ میں سٹاک آو ٹ ہوگیا تاہم کمپنی کی جانب سے ویب سائٹ کو مذید سٹاک فراہم کردیا گیا ہے۔

Camon 12 Air کی مقبولیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ لانچ ہونے سے قبل ہی یہ فون سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا تھا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی اس فون میں دلچسپی کی وجہ سے TECNO Mobile Pakistan اور Camon 12 Air کے گوگل ٹرینڈ میں واضح بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔ ٹیک ماہرین کی جانب سے اس کی وجہ موبائل فون کا دلکش ڈیزائن ، اس کا Punch-hole کیمرہ ، HD فل ڈسپلے اور دیگر فیچرز کا انتہائی مناسب قیمت جوکہ 19,999/- روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں