0

چین ریل ٹرانزٹ کی لمبائی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان وو چھون گن نے چوبیس تاریخ کو کہا کہ تاحال چین کے مین لینڈ کے کل انتالیس شہروں میں شہری ریل ٹرانزٹ متعارف کراوئی جاچکی ہے، جس کی لمبائی پانچ ہزار آٹھ سو کلو میٹر سے زائد ہے۔ دو ہزار اٹھارہ میں ریل کے ذریعے سفر اختیار کرنے والے مسافروں کی تعداد اکیس ارب تین کروڑ تک جا پہنچی۔ شہروں میں ریل ٹرانزٹ کی لمبائی اور مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے چین دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں