اداکارہ سارہ نے خاموشی توڑ دی

ٹیلی ویژن کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے اپنے اداکار و سابق منگیتر آغا علی سے رشتہ ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی.

اداکارہ سارہ خان نے اپنے مداحوں کو خبر سنائی ہے کہ اب وہ والدین کی مرضی سے شادی کریں گی اور جلد ہی مداحوں کو اپنی شادی کی نوید سنائیں گی۔بہت سے ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والی شہرت یافتہ جوڑی سارہ خان اور آغا علی نے رواں برس اپنی راہیں ایک دوسرے سے جدا کر لی تھیں۔سارہ خان ہمیشہ اس بات پر خاموشی اختیار کرتی رہیں لیکن اب انہوں نے حال ہی میں اردو نیوز کو ایک انٹرویو میں اپنے سابق رشتے پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ “یہ سچ ہے کہ میں اور علی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن علی نے اس رشتے میں تمام حدیں پار کر دیں جس کے باعث مجھے بے حد تکلیف اور دکھ ہوا، میں اسے روک نہیں سکتی تھی یہی وجہ ہے کہ میں نے رشتہ ہی توڑ دیا۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں