چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چوبیس تاریخ کو ایک اجلاس کا انعقاد کیا، اس اجلاس میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام پر عمل پیرا رہنے، نظام کی بہتری، قومی نگرانی کے نظام اور نگرانی کی صلاحیت کے فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی چن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام پر عمل پیرا رہنا اور نظام کو بہتر بنانا، قومی نگرانی کے نظام اور نگرانی کی صلاحیت کو فروغ دینا، چینی کمیونسٹ پارٹی کا ایک اہم اسٹریٹجک فریضہ ہے۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس اٹھائیس اکتوبر سے اکتیس اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں