0

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروانے والے شہری کو چکمہ دے گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مغل پورہ پولیس سرکل نے پرائم منسٹر پورٹل، وزیراعلیٰ شکایت سیل اور 8787سمیت پولیس ایمرجنسی پر شکایات درج کروانے والوں کو بھی ٹال دیا ہے۔ روزنامہ پاکستان کی جانب سے مغل پورہ سرکل کے تھانوں گجر پورہ، مغل پورہ اور تھانہ شالیمار کے سامنے شہریوں کی شکایات سننے کے دوران شہری پھٹ پڑے۔ اس موقع پر گجرپورہ کے رہائشی محمد اسلم نے بتایا کہ وزیراعظم کے پورٹل سیل پر مقدمہ کے اندراج اور قبضہ گروپ سے پلاٹ واہ گزار کروانے کے لیے 6ماہ سے شکایت درج کروا رکھی ہے۔ ڈی ایس پی مغل پورہ نے صرف ایک مرتبہ دفتر بلایا اور پھر آج تک تھانہ اور ڈی ایس پی سمیت ایس پی سول لائن دفتر کے چکر لگا رہا ہوں۔ خاتون صغراں بی بی نے بتایا کہ اس نے بھی درخواست درج کروائی تھی،کچھ نہیں بنا، شالیمار پولیس نے اس کے بیٹے کو گھر سے اٹھایا اور منشیات کے جعلی مقدمہ میں حوالات میں بند کررکھا ہے۔ اس موقع پر تھانے آئے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ تھانوں میں عام شہری کو انصاف نہیں مل رہا۔ اس کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو پولیس کا قبلہ درست کرنا ہوگا۔ جبکہ اس حوالے سے ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل عاطف معراج کا کہنا ہے کہ ان کا دفتر عام سائلیں کے لیے کھلا ہوتا ہے۔ تھانوں میں نفری کی کمی کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں