بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرکی مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی لینڈنگ

پونچھ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹرنے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
بھارتی صحافی ادیتا راج کول کے مطابق بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹرنے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے،ہیلی کاپٹر میں لیفیٹینٹ جنرل رمبیر سنگھ سمیت7 افراد سوار تھے،ہنگامی لینڈنگ میں تمام سوار محفوظ ہیں .
جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے فوجی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے، تاہم تما م سوار بالکل محفوظ ہیں،فوج کی جانب سے امدادی کارروائی جاری ہے ۔فوجی ذرائع نے میڈیا پرہیلی کا پٹر کی کریش لینڈنگ کی خبروں کی تردید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں