0

چینی صدر کا پہلے پائیدار ترقیاتی فورم کے نام تہنیتی پیغام

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )پائیدار ترقی کا پہلا فورم چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی صدر مملکت شی چن پھنگ نے اس کے نام ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔شی چن پھنگ نے اپنے خط میں کہا کہ چین تخلیق، ہم آہنگی، ماحول دوستی، کھلے پن اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ترقیاتی تصور کے تحت چینی معیشت کی اعلی معیاری ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چین جنوب جنوب تعاون کے فروغ، اور ” دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کی تعمیر کو دو ہزار تیس پائیدار ترقی کے عالمی ایجنڈے سے ملانے کے لئے بھر پور کوشش کررہا ہے۔چین نے عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف فریق دو ہزار تیس کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے مؤثر اقدامات کی تلاش کریں گے اور مشترکہ ترقی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں