0

ٹک ٹاک اسٹارکی وڈیوکے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اسلام آباد کے اعلیٰ سرکاری دفتر میں بنائی گئی ویڈیو سوالیہ نشان بن گئی۔حریم شاہ نے اعلیٰ سرکاری دفتر میں اپنی ویڈیو بنائی اور بیک گراؤنڈ میں گانا ڈالا کر اسے پوسٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بھی بیٹھیں، انہوں نے کانفرنس روم دکھائے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار کی اعلیٰ سرکاری دفتر کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد افراد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت کس نے دی؟عوام کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں جہاں عام آدمی داخل نہیں ہو سکتا، حریم شاہ کو کھلےعام ویڈیو بنانےکی اجازت کس نے دی؟ذرائع کے مطابق اعلیٰ سرکاری دفتر میں خاتون کو رسائی کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں