0

سارو گنگولی بی سی سی آئی کےنئے صدر منتخب ہو گئے

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔سارو گنگولی کی تعیناتی ممبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد کی گئی اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی کے معاملات دیکھنے والی کمیٹی کے سربراہ ونود رائے کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی انتظامیہ اس سے بہتر ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ اب ایک ایسا صدر آ گیا ہے جو بھارت کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد آئین کی پاسداری کرنا تھا اور ہم نے قانون کے مطابق انتخابات کروا دئیے ہیں۔سارو گنگولی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں اور میں ان کیساتھ بات چیت کر کے انہیں ہر طرح کی حمایت فراہم کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کل ہی ویرات کوہلی سے بات کروں گا کیونکہ وہ بطور کپتان بھارتی کرکٹ کے اہم ترین کھلاڑی ہیں اور میں اس تناظر میں دیکھتے ہوئے ہی ان کیساتھ میٹنگ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں