نے نوازشریف کی صحت کی خرابی پروزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت کے معاملے پر حکومت پنجاب سے رابطہ کیا ہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیا جائے ، نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے ، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات کیے جائیں ۔یاد رہے کہ نوازشریف کو دو دن قبل طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ، ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باعث ڈاکٹروں نے شدید تشویش کا اظہارکیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں ، نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کے میگا یونٹ لگائے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں