بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی۔

تفصیلات کے قومی ویمنز سکواڈ میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناءمیر، صباءنذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین شامل ہیں۔

اقبال امام عبوری ہیڈ کوچ اور جمال حسین سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد بطور اینالسٹ سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

پی سی بی کی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کیلئے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا گیا، جون میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی پہلی مصروفیت ہے،امید ہے کہ گرین شرٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں