انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا لیکن سٹا ک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالر کی قدر میں اضافے کا براہ راست اثر عوام پر ہوتاہے تاہم کچھ عرصہ سے ڈالر کی قدرمستحکم ہے لیکن معمولی اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آتا رہتاہے جیسے کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا توڈ الر کی قیمت میں دو پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 155 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 198 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں تیزی دیکھی گئی اور اب 252 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 451 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں