0

بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے دوران منگل کوضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے۔ بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ترال میں راج پورہ کے مقام پر تلاشی اور محاصرے کی ایک کاروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کاروائی جاری تھی۔ ادھر ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک ہو گیا۔ حملے کے فوراْ بعد فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی کی کاروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں