0

کامل علی آغا نے پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کی اصل وجہ بتاڈالی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے ترجمان کامل علی آغا نے کہا ہے کہ صرف چند وزارتوں کی حدتک پی پی ٹی کے اتحادی ہیں ، تحفظات کے باوجود برداشت کرکے ساتھ چل رہے ہیں ۔

ٹی وی کو انٹرویو میں کامل علی آغا کا کہناتھا کہ معاہدے کا حصہ تھا کہ ہر سطح پر مشاورت ہو گی جو نہیں ہو رہی ، مونس الٰہی کی وزارت کو ناراضی کی وجہ سمجھا گیا اس لئے پیچھے ہٹ گئے ،

انہوں نے کہا کہ اتحاد کا مقصد پورا نہ ہوا تو اتحادکا دوبارہ جائزہ لیں گے ۔صحافی کے سوال ”کیا پرویزالٰہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے اولین امیدوارتھے“کے جواب میں کامل علی آغا نے کہا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی آفر آج بھی ہے ،ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پرویز الٰہی پر متفق تھیں ،حمزہ شہباز نے بھی پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بننے میں مدد کی آفر کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں