چینی صدر شی چن پھنگ کا تائی یوان “لوکاربن انرجی ڈویلپمنٹ” فورم کے نام تہنیتی پیغام

2019 تائی یوان لو کاربن انرجی ڈویلپمنٹ فورم 22 اکتوبر کو چین کے شہر تائی یوان میں منعقد ہو۔ اس فورم کے نام چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے تہنیتی پیغام بھیجا۔

شی چن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کم کاربن کی حامل توانائی کی ترقی کا تعلق بنی نوع انسان کے مستقبل سے ہے۔ چین کم کاربن توانائی کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور توانائی کی کھپت، فراہمی، ٹیکنالوجی اور انتظامی انقلاب کو مثبت طور پر فروغ دیتا ہے۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ تمام پہلوؤں میں توانائی کے تعاون کو مستحکم کرنے، توانائی کی حفاظت کو برقرار رکھنے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحولیاتی ماحول کی حفاظت، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور دنیا کےعوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں