فرانس کے صدر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

اکیس اکتوبر کو فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے پیرس میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ رواں سال مارچ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کےد ورہ فرانس کے دوران، میں نے شی جن پھنگ کے ساتھ چین – فرانس تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔ پچھلے ہفتے میں نے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر ہمارے باہمی تعلقات اور باہمی ٹھوس تعاون کو ہمہ گیر طور پر آگے بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔ میں آنے والے دنوں میں چین کا دوبارہ دورہ کروں گا اور چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی یکسپو میں شرکت کروں گا۔ مجھے توقع ہے کہ اس دورے سے چین اور فرانس کے درمیان ہمہ گیر اسٹرٹییجک ساتھی کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے گا۔

ادھر وانگ ای نے کہا کہ چین ایمانوئیل میکروں کے دورہ چین کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس وقت دنیا میں یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ چین اور فرانس کو کثیرالجہتی ،اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا تحفط کرنا چاہئیے۔ یہ دونوں ممالک کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔ چین فرانس کے ساتھ صدر ایمانوئیل میکرون کے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے تیاری کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں