لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والےججز کی تعداد 44 ہو گئی

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز نے حلف اٹھا لیا، عدالت عالیہ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہو گئی۔
تقریب حلف برداری کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے جج سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔تقریب میں سینئر ججز اور وکلا رہنما وں نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہو گئی جبکہ ایک جج جسٹس شکیل الرحمن خان کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔عدالت عالیہ میں تاحال 15 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ اس موقع پر بار عہدیداران نے خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں