0

انڈسٹریل انٹرنیٹ سمٹ دو ہزار انیس کے لئے چینی صدر شی چن پھنگ کا پیغام

انڈسٹریل انٹرنیٹ سمٹ دو ہزار انیس اٹھارہ اکتوبر کو چین کے صوبہ لیاؤ نینگ کے شہر شین یانگ میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی چن پھنگ نے سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

شی چن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کے انقلاب اور صنعتی انقلاب کا نیا دور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انڈسٹریل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں مسلسل پیش رفت ہورہی ہے جو مختلف ممالک کی اقتصادی جدت کاری میں نئی قوت فراہم کرتی ہے اور دنیا میں صنعتی انضمام اور ترقی کے لئے نئے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین انڈسٹریل انٹرنیٹ کی جدت کاری اور ترقی کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس ضمن میں تخلیقی صلاحیت کو مسلسل بلند کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ صنعتی و معلوماتی میدان میں ترقی کا مزید وسیع پیمانے پر اور مزید بہتر معیار کے ساتھ انضمام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں