پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران چین کا جی ڈی پی چھ اعشاریہ دو فیصد بڑھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چین میں شماریات کے قومی محکمہ کی جانب سے اٹھارہ اکتوبر کو جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ رواں سال پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران چین میں جی ڈی پی کی کل مالیت چھ سو ستانوے کھرب اناسی ارب اسی کروڑ آر ایم بی رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے چھ اعشاریہ دو فیصد زیادہ ہے۔

پہلی تین سہ ماہیوں میں ریٹیل سیلز آٹھ اعشاریہ دو فی صد، جب کہ صنعتی پیداوار پانچ اعشاریہ چھ فی صد جب کہ مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری پانچ اعشاریہ چار فی صد بڑھی۔ ان میں سے پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو چھ اعشاریہ چار فیصد، دوسری سہ ماہی میں چھ اعشاریہ دو فیصد جب کہ تیسری سہ ماہی میں چھ فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں