چین کے صدر شی چن پھنگ کا 2019ء جونگ گوان چھون فورم کیلئےمبارکباد کا خط

2019 جونگ گوان چھون فورم کی افتتاحی تقریب 17 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے فورم کے انعقاد پر مبارکباد کا خط بھیجا۔

شی جن پھنگ نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ اس وقت ہم سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی اصلاحات کے نئے دور سے گزر رہے ہیں، اس لئے تخلیق اور ترقی، تعاون اور مشترکہ مفادات دنیا کا عام رجحان ہے۔ چین عالمی تخلیقات کے تعاون میں حصہ لینے کا خواہاں ہے، تاکہ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تخلیقات اور ترقی کی کامیابیوں کو شیئر کرے، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی جا سکے۔

یاد رہے کہ جونگ گوان چھون فورم 2007 میں قائم کیا گیا، اس کا مقصد اندرونی اور بیرونی ممالک کے درمیان سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں رابطے اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں