چینی سفارت کاروں کی سرکاری سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش، چین کا امریکہ سے وضاحت کا مطالبہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے سترہ تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکہ میں چینی سفارت کاروں سے ان کی معمول کی سرکاری سرگرمیوں سے متعلق اضافی مطالبہ کرکے ان سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔ چین اس بات کی سخت مخالفت کرتا ہے اور امریکہ سے اس کی وضاحت کا مطالبہ کرتا ہے۔

اطلاع کے مطابق امریکہ نے چینی سفارتی کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقامی اہل کاروں سے ملاقات سے قبل امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کوآ گاہ کیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں