بچوں کی نازیبا ویڈیو فروخت کرنیوالا گروپ بے نقاب، سینکڑوں افراد گرفتار

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ، برطانیہ اور جنوبی کوریا کے حکام نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز ‘ڈارک ویب’ پر فروخت کرنے والے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے اس مکروہ کاروبار سے وابستہ سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے،امریکی حکام نے بدھ کو اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ اور جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ مل کر 12 مختلف ملکوں سے 338 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ افراد بچوں کی نازیبا ویڈیوز کی ‘ڈارک ویب’ پر خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں