بریگزیٹ ،برطانیہ کی سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزیٹ پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاہے کہ نیا بریگزیٹ معاہدہ پارلیمنٹ سے ہفتے کو منطور کروایا جائے گا ، ہمارے پاس ایسی ڈیل ہے جس سے سارا کنٹرول برطانیہ کے پاس آجائے گا ۔برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان دو روزہ اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا ، برسلز میں دو روزہ اجلاس یورپی یونین کے رہنماﺅں کے ساتھ معاہد ے پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ برطانیہ اور یورپی یونین کے کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں