سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس اور گاڑی میں تصادم،35افراد جاں بحق

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میںعمرہ زائرین کی بس اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 35افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں عرب اور ایشین باشندے شامل ہیں ،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق عمرہ زائرین کی بس اور دوسری گاڑی میں تصادم مدینہ میں ہجرہ روڈ پر پیش آیاجب عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس دوسری گاڑی سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں حادثے میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا،حادثے میں جا ں بحق ہونے والوں میں عرب اور ایشیائی باشندے شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں