0

تاریخی بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ہندوستانی سپریم کورٹ نے طویل عرصہ سے زیر سماعت بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے تاہم دوسری طرف بھارتی میڈیا نےدعویٰٰ کیا ہے کہ اجودھیا تنازع کی سماعت کے آخری دن دونوں فریقوں کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہونے کی اطلاع ہے اور خفیہ معاہدے کی دستاویزات بھی سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہیں  جبکہ  بابری مسجد پر سمجھوتے کی خبروں کے بعد دہلی کی جامع شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کے دیرینہ موقف میں اچانک تبدیلی کو’کھلی سودے بازی‘ قرار دیا ہے اور سوال کیا ہے کہ اس حقیقت یا مصلحت تک آنے میں اتنی مدت کیوں لگی؟بابری مسجد کی سودے بازی کرنے والوں کو اس کا جواب دینا ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں