0

چینی صدر کی کتاب “زے جیانگ ،چائنا: ترقی کا نیا وژن “کے جرمن اور انگریزی ورژن کا اجرا

اکہترویں جرمن فرینکفرٹ بین الاقوامی بک فیئر کے افتتاح کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کے سیاسی تبصروں پر مشتمل کتاب “زے جیانگ ،چائنا : ترقی کا نیا وژن” کے جرمن اور انگریزی ورژن کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی۔

“زے جیانگ، چائنا: ترقی کا نیا وژن” میں، چینی خصوصیت کے حامل سوشلزم، ملک میں حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کے لیے صدر شی جن پھنگ کےاس دور کے تبصرے شامل ہیں جب وہ صوبہ زے جیانگ کے علاقائی رہنما تھے۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ اگست دو ہزارسات میں شائع ہوئی۔ اس کی دوسری اشاعت نومبر دو ہزار تیرہ میں ہوئی۔ اِس وقت تک اس کتاب کے انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، جرمن اور جاپانی ورژن شائع ہو چکے ہیں۔

چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ کے سربراہ دو چان یوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کتاب کے مطالعے سے موجودہ دور میں چین کی ترقی کے حقیقی اسباب کا علم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں