0

لاپتہ افراد سے متعلق کیس،سندھ ہائیکورٹ نےوفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کےرلیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں لاپتہ باپ بیٹے کی عدم بازیابی پر عدالت آئی جی سندھ پر برہم ہو گئی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میںلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی،لاپتہ باپ بیٹے کی عدم بازیابی پر عدالت آئی جی سندھ پر برہم ہو گئی، جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین ہے ،آپ سینئر افسر ہیں اس معاملے کو دیکھناچاہئے ،آئی جی سندھ نے کہاکہ افسران کو کہہ دیا کوئی اور ادارہ دستخط نہیں بھی کرتا تو دیکھیں گے ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں