0

چینی صدر کا برونائی کے قومی دن کے موقع پربرونائی کی قوم کے نام مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیئیس تاریخ کو برونائی کی آزادی کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر برونائی کے سلطان حسن البلقیا کے نام ایک مبارکباد کا پیغام بھیجا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور برونائی دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں ممالک نے کووڈ -۱۹ کے خلاف جنگ میں تعاون کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کی گہری بنیاد اور مضبوط لچک کا جامع اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سلطان حسن البلقیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں