0

سینٹ الیکشن سے پہلے حکمران جماعت کے لیےبڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیرفیصل واوڈاسینیٹ الیکشن کیلئے اہل قراردیدیا، فیصل واوڈا کیخلاف پیپلز پارٹی کے قادرخان مندوخیل کی اپیل خارج کردی گئی ،الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی وزیر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فیصل واوَڈا نے حقائق نہیں چھپائے،انہوں نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی، کاغذات پر اعتراضات خلاف قانون ہے، قادر خان مندوخیل کی اپیل مسترد کی جائے۔الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کوسینیٹ انتخابات کیلئے اہل قراردےدیا،الیکشن ٹریبونل نے فیصلے میں کہاہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف اعتراض کرنے والے دہری شہریت پرمطمئن نہ کرسکے،فیصل واوڈا اب سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں