0

پی ڈی ایم کے تمام قائدین کا حمایت کرنے پر مشکور ہوں،سابق وزیر اعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہناہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل غیر جانبدار ہے،جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں ،رابطہ ہوا نہ ہی ملاقات ہوئی ،جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں انہیں کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھ پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں کا مشکور ہوں ،میں نے اراکین کی عزت کرانی ہے،پی ڈی ایم کے تمام قائدین کا حمایت کرنے پر مشکور ہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپوزیشن کے 42اراکین نے تعلقات کی بنیاد پر ووٹ دیے تھے،پی ڈی ایم نے مجھے ٹکٹ دیا ہے، میں پی ڈی ایم کی ترجمانی کروں گا،یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ مجھے پہلے بھی متفقہ وزیراعظم منتخب کیا تھا،مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کیلئے مجھے کامیاب کرایا تھا، پی ڈی ایم کے تمام اکابرین کے پاس فرداً فرداً جاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں