0

عمران سینٹ الیکشن کے بعد اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے، یوسف رضا گیلانی اگر سینیٹ انتخابات جیت بھی گئے تو عمران خان مستعفیٰ نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت ہو یا حزب اختلاف کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتا لیکن عمران خان سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد بھی استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد وہ پھر انتخابات کی طرف آئیں گے اور کہیں گے کہ ہم تو احتساب کرنے والے تھے لیکن انہوں نے ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں