0

محمد حفیظ میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں،،سابق کپتان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے محمد حفیظ سے متعلق ٹویٹر پر ہونے والے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں، محمد حفیظ کی عزت میرے دل میں رہے گی، کامیابی کے لیے بلند عزائم ہیں۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈیٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل 6 میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا اور اعظم خان متبادل وکٹ کیپر ہوں گے۔سرفراز حمد کا کہناتھا کہ محمد رضوان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، رضوان اپنی ٹیم کے لیے جدوجہد کریں گے، میں اپنے اسکواڈ کو کامیاب کرانے کی کوشش کروں گا۔ میچ میں 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کو ترجیح دیں گے، اب بولرز بھی بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں، تماشائیوں کی مخصوص تعداد کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے۔
ان کا کہناتھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈرافٹ میں اچھا سکواڈ بنا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف بیٹسمین کرس گیل کی شمولیت سے کوئٹہ گلیڈیٹر مضبوط ہوگی، ایسی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو ابتدا سے فائنل تک کھیلے، مجھ پر کوئی اضافی دباو¿ نہیں، بطورکپتان اور کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں