0

الیکشن کمیشن میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں شہری رانا محمد اسلم نے موقف اختیار کیا کہ غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔درخواست گزار شہری نے موقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نامکمل قرار دیکر راجہ بشارت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے، الیکشن کمیشن 2018 کے پی پی 14 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں