0

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 380 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہوگئی۔ملک میں کورونا کے مزید 47 مصدقہ مریض دم توڑ گئے ہیں، اس طرح کورونا کے باعث اب تک ملک میں 12 ہزار 380 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 219، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 995، اسلام آباد میں 486، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 281 افراد لقم ہ اجل بن چکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 98 ہزار 22 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 905 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 27 ہزار 61 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 380 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 84، سندھ میں 4 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 283 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں