0

فاف ڈیو پلیسی اور فواد احمد سمیت مزید غیرملکی کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مایہ ناز جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈیو پلیسی اور فواد احمد سمیت مزید پانچ غیرملکی کرکٹرز پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا حصہ بن گئے ہیں۔کولن منرو، کرس جورڈن، ریس ٹوپلی اور لیام لیونگسٹن پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا مکمل یا جزوی حصہ نہیں بن سکیں گے اور ان کی جگہ بالترتیب فاف ڈوپلیسی، فواد احمد، پال اسٹرلنگ، علی خان اور ٹام کوہلر کیڈمور کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی لیگ میں فرنچائزوں نے بین الاقوامی مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب ان کھلاڑیوں کے متبادل کا انتخاب کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے ایک ایک غیرملکی کھلاڑی کو بطور متبادل اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں