0

جاپانی کمپنی واسا نے کرونا ٹیسٹ کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپانی کمپنی کا واسا نے ایک ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ میں نتیجہ بھی بتاسکتا ہے۔روبوٹ مصنوعی بازو کے ذریعے مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ کے اندر نتیجہ بھی دیدے گا۔یہ سسٹم 16 گھنٹوں میں 2 ہزار نمونوں کی پراسیسنگ کر سکتا ہے۔ یہ سسٹم دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک مصنوعی بازو ہے جو ٹیسٹ کے لئے نمونے لیتا ہے اور دوسری لیب ٹیکنیک مشین ہے جس میں ٹیسٹ انجام دیا جائے گا۔ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، تھیم پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں جہاں کم وقت میں بڑی تعداد میں کرونا وائرس ٹیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں