0

پنڈی ٹیسٹ ، آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کیساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے 95 رنز سے فتح حاصل کر کے جنوبی افریقہ کیخلاف ناصرف 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتی ہے بلکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے وائٹ واش بھی کیا ہے۔اس فتح کیساتھ ہی قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلہ دیش نوویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں