0

سینٹ کے آئندہ ہونے والے الیکشن کے لئے بولیاں لگ چکی ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میں نے 25ہزار 690روپے میں سینیٹ کا الیکشن لڑا ،ہمارا کوئی ساتھی سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فرخت کا حصہ نہیں بنا۔منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے گذشتہ الیکشن کے لئے میرے 25ہزار 690روپے خرچ ہوئے ہیں ‘ پی ٹی آئی یہ ہی چاہتی ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیسوں کا استعمال نہ ہو اس لئے سینٹ الیکشن اوپن ہینڈ کرانے کی بات اور اس تناظر میں عملی اقدام اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ایسی بے شمار مثالیں ہیں کہ جن پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کی تعداد کم ہیں لیکن سینیٹرز ذیادہ ہیں اس کی بنیادی وجہ ووٹوں کی خرید و فرخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے آئندہ ہونے والے الیکشن کے لئے بھی بولیاں لگ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں