0

آئی فون 11 خریدنے والے چیخ اٹھے

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں آئی فون 11 متعارف کرایا ہے جس کی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے تاہم اس میں استعمال ہونے والے سافٹ وئیر آئی او ایس 11 میں کئی خامیاں سامنے آئیں لیکن اب اس کے ہارڈوئیر میں بھی ایک ایسی خامی سامنے آ گئی ہے کہ خریدنے والے افراد ’چیخ‘ اٹھے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل آئی فون 11 خریدنے والے اکثر افراد نے ایپل ویب سائٹ کے سپورٹ پیج پر شکایت کی ہے کہ فون کو صرف جیب میں رکھنے پر بھی اس کی سکرین پر بے شمار سکریچ پڑ رہے ہیں جس کے باعث صارف خاصے پریشان ہیں کیونکہ یہ خامی سامنے آنے سے صرف ایک مہینہ قبل ہی آئی فون نے نئی ’لاک سکرین‘ پالیسی بھی متعارف کرائی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی صارف اپنے آئی فون کی سکرین ایپل سٹور کے علاوہ کسی اور جگہ سے تبدیل کروائے تو اس فون کی لاک سکرین پر ایک وارننگ پیغام نظر آیا کرے گا۔ آئی فون 11 خریدنے والے افراد سکرین پر سکریچ پڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی شکایت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں