مقبوضہ کشمیرکو جیل بنے 70روز گزر گئے ، نظام زندگی معطل

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے 70روز گزر گئے ہیں جس کے باعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی معطل ہوکررہ گیاہے ، دکانیں ، بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری انتہائی اذیت میں مبتلا ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشسٹ انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ جبری کرفیو 70 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جبکہ سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر اضلاع میں کشمیر دہشت گردفورسز کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

آزادی کے حق میں احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور شیلنگ کی جاتی ہے جس سے درجنوں کشمیری زخمی ہوچکے ہیں جبکہ گھروں میں قید شہری اشیائے خورو نوش کو ترس کر رہ گئے، کاروبار، دکانیں، تعلیمی ادارے بند ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض دہشت گرد بھارتی فوج پانچ اگست سے اب تک تیرہ ہزار سے زائد کشمیری نوجوان کو گرفتار کرکے جیلوں اور وادی سے باہر قید خانوں میں منتقل کرچکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں