0

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قرار دے دیا

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو دنیاکے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیکر قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیار مقرر تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیارپر پورا اترتا ہے۔

مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

سعودی وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو جاری کیا گیا صحت مند شہر کا سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں